Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈان ٹی وی کے صحافی طاہر نصیر کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش ناکام، تین ’اجرتی قاتل‘ گرفتار

ڈان ٹی وی کے سینیئر صحافی طاہر نصیر کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کرنے والے ملزمان کو صادق آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
صادق آباد پولیس سٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق انہوں نے طاہر نصیر کو قتل کرنے کے لیے دو لاکھ روپے کی سپاری لی تھی۔ تینوں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ تین روز سے سینیئر صحافی کے گھر کی ریکی کر رہے تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے محسن شاہ، اختر سندھو، قاسم سندھو اور سکندر سندھو سے صحافی کے قتل کی سپاری لی تھی جن کے خلاف طاہر نصیر نے وی لاگ کیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان محسن شاہ اور دیگر نے طاہر نصیر کی جانب سے ان کی کمپنی کے خلاف وی لاگ کرنے پر ان کو دھمکیاں دے رہے تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان احمد اور آکاش کو قتل کی واردات انجام دینا تھی جبکہ ملزم وشال نے انہیں اسلحہ فراہم کیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق گرفتار تینوں ملزمان نے محسن شاہ، اختر سندھو، قاسم سندھو اور سکندر سندھو سے قتل کی سپاری لی تھی اور اب تک 99 ہزار روپے اپنے اکاؤنٹ میں منگوائے تھے۔
پولیس نے تینوں مبینہ اجرتی قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سکیورٹی میں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

شیئر: