Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے لیے ناس ایئر لائن کی پروازیں بحال

’نومبر اور دسمبر کا جدول جاری کیا گیا ہے، جنوری کا بھی جلد جاری ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
ناس ایئرلائن نے پاکستان سمیت متعدد ملکوں کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایئر لائن کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’پاکستان کے علاوہ مصر، امارات اور سوڈان کے لیے نومبر اور دسمبر کا جدول جاری کر دیا ہے‘۔
’مذکورہ ممالک کے لیے جنوری کا جدول بھی جلد جاری ہوگا تاہم ان ممالک کے لیے پروزیں ایس او پیز سے مشروط ہوں گی‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کی عالمی صورتحال کو دیکھ کر باقی سٹیشنوں کا بھی جلد فیصلہ ہوگا‘۔
’انٹرنیشنل پروازوں کی بحالی مرحلہ وار ہوگی اور ہم پوری گنجائش کے ساتھ نئے سال میں کام کریں گے‘۔
’اس سے پہلے محکمہ شہری ہوا بازی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مقامی پروازوں کا آغاز کیا گیا تھا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’نئے سال میں ناس ایئر لائن کو نئے جہازوں سے آراستہ کیا جائے گا، کمپنی نے نئے جہاز شامل کرنے کے لیے معاہدے کر رکھے ہیں‘۔

شیئر: