Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معیاری ٹائرز ایندھن کا خرچ کم کرنے میں مددگار

میں سبز کارڈ معیاری ٹائرز کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ سرخ کارڈ کا مطلب ہے کہ ٹائر معیاری نہیں۔ فوٹو انسپلیش
سعودی ایفیسنسی سینٹر نے کہا ہے کہ گاڑیوں کا ٹائر خریدتے وقت معیاری کارڈ کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق سینٹر نے کہا ہے کہ ’زیادہ معیاری کارڈ والے ٹائروں سے گاڑی میں پٹرول کا استعمال کم ہوتا ہے‘۔ 
سینٹر نے کہا ہے کہ ’ ٹائروں کو دو طرح کے کارڈ دیے جاتے ہیں، پہلا معیار کی نشاندہی کرتا ہے جس میں سبز کارڈ کا مطلب ہے کہ یہ ٹائر انتہائی معیاری ہیں جبکہ سرخ کارڈ کا مطلب ہے کہ ٹائروں کا معیار انتہائی درجہ خراب ہے‘۔ 
’ دوسرا کارڈ گیلی سڑک پر ٹائر کی کارکردگی کی نشاندہی کرتا ہے جس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ بارش یا گیلی سڑک پر ٹائر کا کیا معیار ہے‘۔ 
سینٹر نے کہا ہے کہ ’ معیاری ٹائروں کی وجہ سے گاڑی میں دو سے چار فیصد پٹرول کم خرچ ہوتا ہے  جبکہ ہیوی گاڑیوں کے معیاری ٹائروں سے 6 سے 8 فیصد پٹرول کم خرچ ہوگا۔‘

شیئر: