Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: ٹائر سکریچنگ کرنے والوں کی ویڈیو وائرل

پولیس کو دیکھ کر فرار کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا- فوٹو: سبق
کویتی وزارت داخلہ نے الصبیہ کے علاقے میں ٹائر سکریچنگ کرنے والوں کو گرفتار کرکے پولیس آپریشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی-
سبق ویب سائٹ کے مطابق کویتی وزارت داخلہ نے ٹوئٹر کے اپنے پیج پر بتایا کہ پانچ نوجوان الصبیہ کے  علاقے میں  ٹائر سکریچنگ کر رہے تھے- انہوں نے پولیس کو اپنی طرف آتا دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا-

ٹائر سکریچنگ کرنے والوں کی گاڑیاں ضبط کر لی گئیں- فوٹو: سبق

پانچوں کو گرفتار کرکے محکمہ ٹریفک کے حوالے کر دیا گیا اور ان کی گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئیں-
کویتی وزارت داخلہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ’سلوی‘ کے علاقے میں ٹائر سکریچنگ کرنے والے ایک اور نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا- اس نے ٹائر سکریچنگ کے ساتھ قانون کا مذاق بھی اڑانے کی کوشش کی تھی- ٹائر سکریچنگ کی ویڈیوسوشل میڈیا پر ڈٓال دی تھی اب اسے گرفتار کرکے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی- اسے ٹریفک کورٹ میں پیش کیا جائے گا-
کویتی وزارت داخلہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ تفتیشی مہم جاری رہے گی- کسی کو بھی قانون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی-
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: