Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں سالانہ 500 ملین گلاب

گلاب کے فارم جدید طرز پر لگائے جائیں گے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب کا شہر طائف پھولوں کا شہر کہلاتا ہے یہاں سالانہ 500 ملین گلاب پیدا ہورہے ہیں۔ 
وزارت ماحولیات و پانی و زراعت مکہ مکرمہ شاخ کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر سعید الغامدی نے بتایا کہ وزارت متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر طائف میں پھولوں کی صنعت کو فروغ دے رہی ہے۔  
گلاب کے فارم لگانے والوں اور گلاب کے تاجروں سے مل کر کوشش کی جارہی ہے کہ گلاب کے فارم جدید طرز پر لگائے جائیں- خاص کیاریوں کا بندوبست کیا جائے اور باغات کا رقبہ بڑھایا جائے۔ 

 طائف کے گلاب بلغاریہ بھی طلب کرنے لگا ہے۔(فوٹو سبق)

سبق ویب سائٹ کے مطابق الغامدی نے کہا کہ گلاب کے فارم الھدا، الشفا، وادی محرم، الوھط، الوھیط میں پھیلے ہوئے ہیں۔
انہوں نےمزید کہ طائف میں 910 سے زیادہ گلاب کے  فارم ہیں جبکہ 2600 ڈونم کے رقبے پر 12 لاکھ کے لگ بھگ گلاب کے پودے لگے ہوئے ہیں۔ ان سے سالانہ 500 ملین گلاب پیدا ہورہا ہے۔

طائف میں ستر سے زیادہ فیکٹریاں گلاب کی صنعت سے منسلک ہیں۔(فوٹو سبق)

طائف میں ستر سے زیادہ فیکٹریاں اور کارخانے گلاب کی صنعت سے منسلک ہیں۔ 
الغامدی نے بتایا کہ  طائف کے گلاب بلغاریہ بھی طلب کرنے لگا ہے۔ سعودی عرب اور بلغاریہ کے درمیان گلاب کی کاشت، آبپاشی، طبی اور آرائشی استعمال کے سلسلے میں تعاون ہے۔ تجربات کا بھی تبادلہ کررہے ہیں۔ 

شیئر: