پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی خصوصی پنک تھیم کٹ متعارف کرا دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ’جنوبی افریقہ کے خلاف 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیڈول پہلے ٹی 20 میچ میں قومی کھلاڑی پنک جرسی پہن کر بریسٹ کینسر آگاہی مہم ’پنک ٹوبر‘ میں حصہ لیں گے۔‘
مزید پڑھیں
ٹیم کے علاوہ امپائرز، عملہ اور کمنٹیٹرز بھی پنک ربن پہن کر بریسٹ کینسر آگاہی مہم میں حصہ لیں گے۔
پی سی بی کے سی ای او سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ ’ہم کرکٹ کی مقبولیت کو معاشرتی آگاہی کے لیے استعمال کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، بروقت تشخیص بے شمار جانیں بچا سکتی ہے۔‘
میچ میں استعمال ہونے والے سٹمپس پر بھی پنک برانڈنگ ہوگی جبکہ میدان کے اطراف میں اس حوالے سے آگاہی پیغامات دکھائے جائیں گے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ پی سی بی نے کسی بین الاقوامی میچ میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم کو شامل کیا ہے۔ اس سے قبل ’پنک ڈے‘ ایونٹس صرف پی ایس ایل کے دوران منعقد کیے جاتے تھے۔
Turning pink for a cause that matters!
Pakistan players to wear pink-themed kits in the first #PAKvSA T20I to raise awareness about breast cancer, as part of the #PINKtober initiative.#GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/dFxhd3oxU2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 26, 2025












