Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں نائٹ سوٹ میں گھومنے والوں کے خلاف کارروائی

خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری سزائیں دی ہیں۔(فوٹو اخبار24)
سعودی عرب کے داالحکومت ریاض میں گشتی فورس نے کووڈ 19 نئے کورونا وائرس کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات کی پابندی مہم کے دوران متعدد سماجی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق گشتی فورس نے وزارت داخلہ سنیپ چیٹ پر ایک وڈیو کلپ شیئر کی ہے جس میں سیکیورٹی اہلکار پبلک مقامات پر نائٹ سوئٹ میں گھومنے والوں اور حفاظتی ماسک کی پابندی نہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

حکومت سماجی ذوق کے منافی سرگرمیوں پر پابندی لگائے ہوئے ہے(فوٹو اخبار 24)

سیکیورٹی اہلکاروں نے سماجی آدب کی منافی سرگرمیوں اور کورونا وائرس سے بچاو کے لیے مقرر حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری سزائیں دی ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت سماجی ذوق کے منافی سرگرمیوں پر پابندی لگائے ہوئے ہے اور ان پر مقرر سزاوں سے آگاہ بھی کیے ہوئے ہے جبکہ کووڈ 19 سے بچاو کےلیے مقرر احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر کارروائی سے متنبہ کرتی رہتی ہے۔

شیئر: