Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوانوں نے دماغ کے اشاروں سے چلنے والا آلہ ایجاد کرلیا

’مکمل معذوری کے شکار افراد آلے کی مدد سے انٹرنیٹ کا استعمال کرسکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
چار سعودی نوجوانوں نے معذور افراد کے لیے انٹرنیٹ استعمال کرنے کا خصوصی آلہ ایجاد کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق نوجوانوں نے ہیلمٹ نما آلہ تیار کیا ہے جس کے پہننے سے مکمل معذوری کے شکار افراد انٹر نیٹ کا استعمال دماغ کے اشاروں سے کر سکیں گے۔
گورنر عسیر ریجن شہزادہ ترکی بن طلال کی سربرستی میں منعقد ہونے والے آن لائن کانفرنس میں آلے کی رونمائی ہوئی ہے۔
یہ کانفرنس اعصاب کے مریضوں کے لیے فراہم کی جانے والی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے تھی۔
آلے کی خصوصی یہ ہے کہ وہ دماغ کے اشارے پڑھنے کی استطاعت رکھتا ہے نیز ان کی بنیاد پر انٹرنیٹ کا استعمال کرتا ہے۔
آلے کی مدد سے مکمل معذوری کے شکار افراد سوشل میڈیا کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
برین اے آئی ٹیم کے سربراہ انجینئر فیصل العتیبی نے کہا ہے کہ ’جدید آلہ انتہائی آسان اور قیمت میں بہت سستا ہے‘۔
’اس کی مدد سے مکمل معذور افراد اب دماغ کے اشاروں سے انٹر نیٹ کا استعمال کرسکتے ہیں‘۔
 

شیئر: