Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ گھوڑے اور تانگے کرایہ پر دینے والوں کی وجہ سے آلودگی‘

’پارک کی فضا گرد آلود ہو رہی ہے جس کے باعث سانس کے مریضوں کو مسئلہ ہو رہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
طائف کے الردف پارک میں غیر ملکی کارکن اور بعض سعودی نوجوان گھوڑے اور تانگے کرایہ دینے لگے ہیں جن کے باعث سانس کے مریضوں کو مسائل اور پریشانی کا سامنا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گھوڑے اور تانگے کرایہ پر دینے والوں کی وجہ سے پارک میں دھول مٹی اڑ رہی ہے جس کے باعث لوگوں کو تکلیف ہے۔
پارک آنے والے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے شکایت کی ہے کہ گھوڑے اور تانگے کرایہ پر دینے والوں کی وجہ سے پارک کی فضا گرد آلود ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’پارک انتظامیہ اور بلدیہ کو فوری مداخلت کرنے کی ضرورت ہے، یہ منفی رجحان ہے جس سے آلودگی پھیل رہی ہے‘۔
’الردف قومی پارک ہے جہاں غیر ملکی سیاح بھی آتے رہتے ہیں، گھوڑوں اور تانگوں کی وجہ سے ایک طرف آلودگی پھیل رہی ہے تو دوسری جانب بچوں اور بوڑھوں کو مسائل کا سامنا ہے‘۔

شیئر: