Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں گردو غبار کا شدید طوفان

ریجن میں رہنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی عرب کے شہر قصیم اور اطراف کے علاقوں میں گردوغبار کا شدید طوفان کی لپیٹ میں رہے۔ گرد وغبار کا طوفان ہفتے کی شام کو قصیم ریجن کی مغربی سمت سے شروع ہوا جو وسطی اور مشرقی سمت کی جانب بڑھ گیا۔
طوفان اس قدر شدید تھا کہ چند ہی لمحوں میں رات کا سما ہو گیا ۔ ماہر موسمیات ڈاکٹر عبداللہ المسند نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر گردوغبار کی وڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے ریجن میں رہنےو الوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ان دنوں سفر کرتے ہوئے خاص احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔
ویب نیوز ’اخبار 24 ‘ کے مطابق قصیم ریجن میں غبار کا طوفان کافی شدید تھا جس کی وجہ سے شاہراہوں اور متاثرہ مقامات پر حد نگاہ صفر ہو گئی تھی ، کئی میل تک پھیلے اس طوفان سے لوگوں کے گھر بھی متاثر ہوئے جبکہ رواتی طرز کے بنے ہوئے مکانوں میں گردو غبار بھر جانے سے لوگوں کو کافی دشواری کاسامنا کرنا پڑا۔
محکمہ شہری دفاع کی جانب سے بھی ریجن میں رہنے والوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ تبدیل ہوتے ہوئے موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں خاص کر معمراور سانس کے مرض میں مبتلا افراد گردو غبار سے کافی متاثر ہوتے ہیں اسلیے انہیں چاہئے کہ وہ ان دنوں جبکہ موسم غیر متوقع طور پرتبدیل ہورہا ہے بلا اشد ضرورت گھروں سے نہ نکلیں ۔
شاہراہوں پرسفر کرنے والے بھی خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، سفر پر نکلنے سے قبل لازمی طور پر گاڑیوں میں وائپرز اور ہیزرڈ کا معائنہ کرلیں کہ وہ درست طور پر کام کررہے ہیں

شیئر: