Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیسر ریجن کا ساحلی تفریحی پارک ، لوگوں کی توجہ کا مرکز

پارک میں کورونا سے بچاو کےلیے حفاظتی اقدامات کیے جاتے ہیں (فوٹو، ایس پی اے)
عسیرریجن کا ساحلی پارک لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز بنا ہوا ہے۔ ہفتہ وار تعطیل کے دنوں میں 7 ہزار سے زیادہ خاندان  تفریح کےلیے ساحلی پارک گئے ۔
سبق نیوز کے مطابق عیسر کا ساحلی پارک کچھ عرصہ قبل ہی عوام کےلیے کھولا گیا تھا ۔ پارک نہ صرف مقامی بلکہ ریجن میں رہنے والے غیر ملکیوں کےلیے بھی خاص کشش کا باعث ہے۔
عسیر ریجن کے سیکرٹری ڈاکٹر ولید الحمیدی کا کہنا تھا کہ عسیر کا یہ ساحلی پارک مملکت کی جانب سے ریجن میں رہنےوالوں کے لیے مثالی تحفہ ہے جسے انتہائی مہارت اور خوبصورتی سے ڈیزائن کیا گیاتھا۔

ساحلی تفریحی پارک ریجن میں مقیم لوگوں کےلیے مثالی تحفہ ہے(فوٹو، سبق نیوز)

سیکرٹری ڈاکٹر الحمیدی نے مزید کہا ریجن کی بلدیہ کی جانب سے پارک کی دیکھ بھال اور اس کی تزئین و آرائش کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے ۔
کورونا سے بچاو کےلیے پارک کی صفائی اور وہاں مسلسل سینیٹائزنگ کا عمل جاری رہتا ہے جس کےلیے 100 کارکن ، 30 سپروائزراور 15 نگران شفٹوں میں ڈیوٹی دیتے ہیں جبکہ 8 گالف گاڑیاں بھی اس کام کے لیے مخصوص ہیں۔
پارک میں آنے والوں کی رہنمائی اور گاڑیوں کی پارکنگ کےلیے خصوصی پارکنگ لاٹس بھی بنائے گئے ہیں جہاں سیکیورٹی کے فرائض ادا کرنے والے ہمہ وقت مستعد رہتے ہیں تاکہ تفریح کے لیے آنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کاسامنا نہ کرنا پڑے

شیئر: