Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑی عمر کی خواتین کے بچے اسمارٹ ہوتے ہیں

واشنگٹن .... بڑی عمر کی خواتین کے یہاں پیدا ہونےوالے بچے زیادہ اسمارٹ ہوتے ہیں۔ یہ بات ایک بین الاقوامی جائزہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ ماہرین کاکہناہے کہ اگر 35سال کی عمر کی خواتین کے ہاں ولادت ہوتی ہے تو فکر کی کوئی بات نہیں۔ بڑی عمر کی خواتین کو نوجوان خواتین کے مقابلے میں زیادہ فائدہ ہوتا ہے کیونکہ وہ زیادہ تعلیم یافتہ ہوتی ہیں ۔ پرامید رہنے کے دوران کم سگریٹ پیتی ہیں اور انکی نوکری بھی مستحکم ہوتی ہے۔ ماضی میں ایسا کم ہی ہوتاتھا۔
 

شیئر: