Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہُنڈی کا کاروبار، غیر ملکی گروہ گرفتار

غیر قانونی ترسیل زر میں ملوث ایتھوپیا کے باشندے ہیں (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے ’ہنڈی‘ کے کاروبار میں ملوث چار رکنی غیر ملکی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
اخبار  24 کے مطابق پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس نے ایک بیان میں بتایا کہ ’ملزمان، تارکینِ وطن سے پیسے جمع کرکے غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک بھیج رہے تھے‘۔
معاون ترجمان کا کہنا تھا کہ ’غیر قانونی ترسیل زر میں ملوث ایتھوپیا کے باشندے ہیں اور یہ شہر کے وسط میں واقع تجارتی مرکز کی آڑ میں ہنڈی کا کاروبار کر رہے تھے‘۔
’تین سعودی شہری انہیں اپنی سرپرستی میں کاروبار کا موقع فراہم کیے ہوئے تھے جن میں تجارتی مرکز کا مالک بھی شامل ہے‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ گرفتار شدہ افراد کے قبضے سے دو لاکھ 32 ہزار ریال برآمد ہوئے، علاوہ ازیں بینکوں میں رقم جمع کرانے کی رسیدیں بھی ضبط کی گئی ہیں‘۔
’چاروں ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: