Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد: کورونا کیسز سب سے زیادہ

مختلف شہروں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز میں حیدر آباد سر فہرست ہے (تصویر : اے ایف پی)
حیدر آباد میں کیسز مثبت آنے کا تناسب باقی تمام بڑے شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ رپورٹ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان کے 15 بڑے شہروں میں  مثبت کورونا کیسز کا تناسب بڑھتا نظر آرہا ہے ان شہروں میں حیدر آباد 16.59فیصد کے تناسب کے ساتھ سب سے اوپر ہے، اس کے بعد گلگت 15.38%فیصد، ملتان 15.97 فیصد ، مظفرآباد 14.12 فیصد، میرپور 11.11 فیصد، پشاور 9.69 فیصد، اسلام آباد 7.48فیصد، کراچی 7.12فیصد، لاہور 5.37 فیصد اور راولپنڈی میں یہ تناسب 4.63 فیصد ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر وفاقی و صوبائی حکومتوں نے مختلف پابندیاں بھی عائد کی ہیں جبکہ ملک کے ایسے علاقے جہاں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے وہاں سمارٹ لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا جا رہا ہے۔

صوبوں کے وفاقی یونٹس کو 13 ہزار سے زیادہ آکیسجن سلنڈرز بھی مہیا کیے گئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)  کی میٹنگ کے دوران صوبوں کے عہدداران کی جانب سے اپنے اپنے صوبوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال،  انتظامی اقدامات اور فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا  گیا تاکہ موجودہ صورت حال پر قابو پایا جا سکے۔
ہسپتالوں کی گنجائش میں 2811 اکسیجن بستروں کا اضافہ کیا گیا ہے مختلف صوبوں کےوفاقی یونٹس کو13 ہزار سے زیادہ آکیسجن سلنڈرز بھی مہیا کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 1650 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور نو افراد ہلاک ہوئے۔

شیئر: