Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت عملے پر جسمانی یا زبانی تشدد قابل سزا جرم

دس برس تک قید ااور دس لاکھ ریال جرمانہ ہو سکتا ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا کہ صحت عملے پر جسمانی یا زبانی تشدد قابل سزا جرم ہے۔ اس کے ارتکاب پر سزا ہوگی۔
سبق ویب کے مطابق وزارت صحت نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’ صحت عملے پر زبانی یا جسمانی تشدد جرم ہے۔ قانون میں اس پر سزا مقرر ہے۔ دس برس تک قید اور دس لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ دونوں میں سے کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جاسکے گا‘۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ ’اگر کسی کو صحت عملے سے شکایات ہو اور وہ یہ سمجھ رہا ہو کہ  اس کے ساتھ صحت عملے کی طرف سے برا ہوا ہے تو ایسی صورت میں وہ اپنا حق حاصل کرنے کے لیے وزارت صحت کے مشترکہ نمبر937 پر رابطہ  کرکے اپنا حق حاصل کر سکتا ہے‘۔
علاوہ ازیں مریضوں کے حقوق سے متعلق ادارے میں شکایت کرکے بھی اپنا حق لے سکتا ہے تا ہم کسی کو بھی صحت عملے پر ہاتھ اٹھانے یا ان کے ساتھ بد زبانی کی اجازت نہیں۔

شیئر: