Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی علاقہ میں حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام

’راڈار پر ڈرون کا انکشاف ہوتے ہی فضائیہ نے اسے ناکارہ بنا دیا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی فضائیہ نے آج جمعرات کو حوثی باغیوں کی طرف سے جنوبی علاقے کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ’ڈرون حملہ آج جمعرات کو علی الصباح ہوا ہے‘۔
’راڈار پر ڈرون کا انکشاف ہوتے ہی فضائیہ نے مناسب کارروائی کرتے ہوئے اسے فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حوثی باغی سعودی عرب کے شہروں اور شہری آبادی سمیت سرکاری و نجی املاک کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششوں میں ہیں‘۔
’ان کی تمام کوششیں ہر مرتبہ ناکام کی جاتی ہیں تاہم عالمی برادری کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا‘۔

شیئر: