Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام  میں 200 الیکڑانک زینے

نئی توسیعی والے حصوں تک الیکڑانک زینے موجود ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ مسجد الحرام  میں 200 الیکڑانک زینے ہر روز ایک لاکھ پانچ ہزار افراد استعمال کر تے ہیں۔
 20 سعودی انجینیر ان زینوں کے انچارج ہیں جو ان کی کارکردگی پر نظر رکھتے ہیں اور کسی بھی خرابی  کی صورت میں ان کی مرمت کرتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق الیکڑانک زینے مسجد الحرام کے تمام حصوں میں نصب ہیں۔ پرانی عمارت سے لے کر نئی توسیعی والے حصوں تک الیکڑانک زینے موجود ہیں۔

الیکڑانک زینے مسجد الحرام کے تمام حصوں میں نصب ہیں۔(فوٹوٹوئٹر)

صفا ومروہ، سوق صغیر، طہارت خانوں، حرم کے دروازوں اور سوق صغیر انڈر پاس میں بھی الیکڑک زینے لگائے گئے ہیں جبکہ میناروں اور سروس لفٹس سے متصل سے بھی اس کا نتظام کیا گیا ہے۔
حال ہی میں حرم می کے نئے توسیعی حصے میں آٹھ نئے زینوں کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ عمرہ اور نماز کے لیے آنے جانے والوں کو آسانی ہو اس سے قبل سات زینے بنائے گئے تھے۔

شیئر: