Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں زائرین کی آمد و رفت سائنٹیفک بنیادوں پر منظم

نو لاکھ بیس ہزار 408 عمرہ زائرین مسجد الحرام آکر جا چکے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر وزارت حج)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین اور نمازیوں کی مسجد الحرام آمد ورفت کو سائنٹیفک بنیادوں پر منظم کیا جا رہا ہے۔ تمام متعلقہ ادارے اس میں تعاون کر رہے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق انتظامیہ نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا کہ ’زائرین کو آمد ورفت میں سہولت دینے اور اس عمل کو منظم کرنے کے لیے ہماری ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں‘۔
’مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں سے لے کر توسیعی عمارتوں، مطاف اور راہداریوں تک ہر جگہ زائرین کی آمد ورفت کو منظم کیا جا رہا ہے‘۔

انتظامیہ کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔( فوٹو ٹوئٹر وزارت حج)

انتظامیہ نے مزید کہا کہ’ عمرہ اور نمازوں کی بحالی کے بعد اب تک اتوار آٹھ نومبر تک نو لاکھ بیس ہزار 408 عمرہ زائرین مسجد الحرام آکر جا چکے ہیں‘۔
بیان کے مطابق ’اس دوران زائرین کے نظم وضبط کے سلسلے میاں ریکارڈ پر آنے والے اعتراصات اور مثبت پہلووں کا بھی احاطہ کیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ زائرین کی آمد ورفت اور حرم میں طواف، سعی اور نماز کے عمل کو زیادہ شفاف بنایا جا سکے‘۔

شیئر: