Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوگوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار، 2 عورتیں بھی شامل

ملزمان کے قبضے سے پستول اور مسروقہ گاڑیاں بھی برامد (فوٹو، سوشل میڈیا)
مکہ مکرمہ میں پولیس نے لوگوں کو دھوکے سے لوٹنے والے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گروہ میں 2 عورتیں بھی شامل ہیں۔
ویب نیوز ’سبق ‘ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ملزمان کے بارے میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ وہ لوگوں کو لوٹنے کےلیے آن لائن شاپنگ کی ویب سائٹ پر دیئے گئے رعایتی اشتہار کے ذریعے ارزاں اشیا فروخت کرنے کے بہانے بلاتے بعدازاں اسلحہ کے زور پران سے قیمتی اشیا چھین کرفرار ہوجاتے تھے۔
پولیس کے خصوصی یونٹ نے ملزمان کی رنگے ہاتھوں گرفتاری کےلیے حکمت عملی مرتب کی , گروہ کی خفیہ طورپر نگرانی کرتے ہوئے اس وقت انہیں گرفتار کیا گیا جب وہ فرضی کاہگ سے زبردستی اشیا چھین کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

گروہ میں شامل عورتیں اپنے شکار کو مخصوص مقام پر بلاتی تھیں(فوٹو، ٹوئٹر)

ذرائع نے مزید کہا کہ ملزمان میں 2 افرایقی عورتیں بھی شامل تھیں جو اپنے شکار سے رابطہ کرکے انہیں رعایتی نرخوں پر اشیا فروخت کرنے کا لالچ دیتے ہوئے مخصوص مقام پر ملاقات کےلیے بلاتی تھیں۔
گرفتاری کے وقت ملزمان کے قبضے سے ایک پستول ، مسروقہ موبائل فونز ، 2 عدد مسروقہ گاڑیاں اور نشہ آور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔
گروہ کے خلاف ایف آئی ار درج کرتے ہوئے انہیں پراسیکیوشن جنرل کے ادارے کے حوالے کردیاگیا جہاں ان سے مزید تفتیش کرنے کے بعد مقدمہ کرمنل کورٹ میں پیش کیاجائے گا۔

شیئر: