Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوٹ مار اور گاڑیاں چرانے میں ملوث گروہ گرفتار

مسروقہ گاڑیاں وارداتوں مں استعمال جا رہی تھیں۔( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے الیکڑانک آلات، زیورات، نقدی لوٹنے اور گاڑیاں چوریاں کرنے والا مقامی گروہ گرفتار کیا ہے جو تین افراد پر مشتمل ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پولیس کے معاون ترجمان نے بتایا کہ حالیہ ایام کے دوران ریاض کے مختلف سٹیشنوں کو گاڑیوں کی چوری اور لوٹ مار کی وارداتوں کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔
گروہ کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم قائم کی گئی۔ گروہ کے قبضے سے الیکڑانک آلات، زیورات اور نقدی برآمد کرلی۔
ترجمان نے کہا کہ دو لاکھ 32 ہزار ریال  اور مسروقہ  اشیا برآمد ہوئی ہیں۔ گروہ کے ارکان مسروقہ گاڑیاں وارداتوں مں استعمال کر رہے تھے۔
ترجمان نے بتایا تینوں سعودی شہریوں کو حراست میں لے کر مقررہ قانونی کارروائی کے لے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شیئر: