Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی القدس میں اسرائیلی مکانات کی تعمیر کے فیصلے پر تشویش

سعودی وزارت خارجہ نے مشرقی القدس کے قریب مزید 1257 مکانات  کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کرنے سے متعلق اسرائیلی فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطاق سعودی دفتر خارجہ نے مشرقی القدس کے قریب اسرائیلی مکانات کی تعمیر کے  فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ عالمی قانونی فیصلوں کے سراسر منافی ہے۔ اس سے دو ریاستی حل کا فارمولا سبوتاژ ہو جائے گا اور خطے میں قیام امن کی کوششوں کو دھچکا لگے گا‘۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کو شوری سےپالیسی خطاب اور پھر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایس پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی کاز کے بارے میں سعودی عرب کے غیر متزلزل موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جب تک فلسطیی ریاست قائ م نہیں ہوگی اور مشرقی القدس کو اس کا دارالحکومت نہیں بنایا جائے گا اس وقت تک سعودی عرب فلسطینی کاز کی تائید و حمایات کرتا  رہے گا‘۔

شیئر: