درعیہ سیزن: عیدالفطر کی تعطیلات میں سیاحتی پروگرام اور ثقافتی تجربات کی وسیع رینج
یہ پروگرام انٹرٹینمنٹ، ایجوکیشن اور آرٹس کو یکجا کرتے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
درعیہ سیزن عید الفطر کی تعطیلات کے دوران سیاحتی پروگراموں اور ثقافتی تجربات کی ایک وسیع رینج کے ساتھ وزیٹرز کا خیرمقدم کرے گا۔
ایس پی اے کے مطابق درعیہ کی تاریخ اور ورثے سے متعلق پروگرام متعارف کرائے جائیں گے جن میں خاص طورپر ’ھل القصور‘، الحویط ، لیالی الدرعیہ (درعیہ نائٹس) اور سمحان شامل ہیں۔
یہ پروگرام عید کے تہوار کے ماحول میں انٹرٹینمنٹ، ایجوکیشن اور آرٹس کو یکجا کرتے ہیں۔
پروگرام ’ھل القصور‘ الطریف تاریخی ڈسٹرکٹ میں منعقد کیا جائے گا جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔
یہ پروگرام وزیٹرز کے لیے سعودی ریاست کے چھ تاریخی محلات کے دروازے کھولتا ہے، مملکت کی تاریخ اور ترقی کا ایک انٹریکٹیو تجربہ پیش کرتا ہے، پروگرام میں عربی ہارس شو اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں۔

الحویط پروگرام الظویھرۃ میں ہوگا جہاں بچوں اور نوعمروں کے لیے تعلیمی و تفریحی تجرے کا اہتمام کیا گیا ہے، جس کے تحت الدرعیہ کی عہدِ رفتہ کی تفصیلات کو اجاگر کیا جائے گا۔
درعیہ نائٹس کے پروگرام حی المریح میں ہوں گے جہاں انواع و اقسام کے ریستوران اور شاپس موجود ہیں، یہاں موسیقی اور روشنیوں کے فنون پیش کیے جائیں گے ۔
سمحان تاریخی ڈسٹرکٹ میں وزیٹرز منفرد ثقافتی تجربے سےروشناس ہوں گے، علاقے کے قدیم مقامات کا تعارف کرایا جائے گا جن میں مسجد سمحان، سمحان گیٹ اور تاریخی ٹاور شامل ہے۔
