Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں بیرون مملکت سے 1.68 ملین زائرین نے عمرہ ادا کیا

مسجد نبوی میں ریاض الجنہ کے لیے 11 لاکھ زائرین نے پرمٹ لیے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ’ رواں برس رمضان المبارک میں بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 1.68 ملین رہی ہے۔‘
ایس پی اے کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ’مسجد نبوی میں ریاض الجنہ کے لیے 11 لاکھ زائرین نے پرمٹ لیے، جن کا تعلق 155 ملکوں سے تھا۔‘
مکہ مکرمہ، جدہ اور مدینہ منورہ میں 30 نسک کیئرسینٹرز سے 11 زبانوں میں ایک لاکھ 53 ہزار خدمات فراہم کی  ہیں۔
زائرین کی دیکھ بھال اور رہنمائی مراکز جن کی تعداد 1966 ہے، سے ایک لاکھ 97 ہزار افراد نے رجوع کیا۔
رمضان المبارک کے دوران فیلڈ مانیٹرنگ ٹیموں نے رہائشی سیکٹرز کے 21 ہزار500 وزٹ کیے جن کا مقصد زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو جانچنا تھا۔
اس سے قبل مکہ مکرمہ ومشاعر مقدسہ رائل کمیشن  نے بیان میں کہا تھا کہ ’رمضان المبارک کے ابتدائی پندرہ دنوں میں مکہ مکرمہ کی حدود میں موجود میقیات کی مساجد میں  تقریبا دو ملین عمرہ زائرین کی آمد  ریکارڈ کی گئی۔‘
’ مملکت کے مختلف شہروں سے رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ (میقات) آنے والی گاڑیوں کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 94 رہی۔‘

 

شیئر: