Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان سیزن میں مدینہ بس سے 3.6 ملین افراد نے سفر کیا، عید الفطر پر شٹل سروس

رمضان سیزن کے دوران 250 بسوں کے ذریعے 70 ہزار ٹرپس کیے گئے(فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ بس سروس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے لیے مختلف علاقوں سے مسجد نبوی اور مسجد قباء کے لیے شٹل سروس کی سہولت مہیا کی جائے گی۔
ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’ شہرِ مقدس کے مختلف سٹیشنز سے شٹل سروس مہیا کی جائے گی۔ السلام بس سٹیشن، سید الشھداء سٹینش، شاہ فہد سٹیشن سے مسجد نبوی کے لیے جبکہ مسجد قباء سٹیشن کے لیے سہولت فراہم کی گئی ہے۔’
مدینہ ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک کے دوران  شہر کے مختلف علاقوں سے 3.6 ملین افراد نے مسجد نبوی کے لیے شٹل بس سروس استعمال کی۔‘
اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’رمضان سیزن کے دوران 250 بسوں کے ذریعے 70 ہزار ٹرپس کیے گئے جن سے لاکھوں افراد نے فائدہ اٹھایا۔‘
گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس شٹل بس سروس استعمال کرنے والوں کی تعداد 125 فیصد زائد رہی، خاص طورپر آخری عشرے کے دوران مسافروں کی اضافی تعداد ریکارڈ کی گئی۔

بس پروجیکٹ جو مدینہ ریجنل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی نگرانی میں چلایا جا رہا ہے،جو پبلک ٹرانسپورٹیشن انیٹیشیوز میں سے ایک ہے۔
اس پروجیکٹ میں 177 سے زیادہ بسیں شامل ہیں۔ مدینہ بس مختلف روٹس پر چلتی ہے، اس کے کل 195 سٹیشن ہیں اور طوالت 639 کلومیٹر ہے۔

 

شیئر: