Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن کی دلکش وادی کی تصاویر وائرل

وادی ’یبہ ‘ قنفذہ کشمنری کے جنوب میں واقع ہے۔(فوٹو العربیہ)
سعودی فوٹو گرافر خالد آل منصور نے مکہ ریجن کے ماتحت القنفذہ کمشنری کی تحصل القوز میں اہم ترین وادی ’یبہ ‘کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
نخلستانوں اور چشموں کے سنگم  پر مشتمل مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ یہ وادی  پہاڑی مقامات اور انواع واقسام کے درختوں والے جنگلات کے درمیان چشموں اور نحلستانو ں کا سنگم ہے۔

اس وادی میں اور بھی وادیاں آکر ملتی ہیں(فوٹو العربیہ)

العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فوٹر گرافر نے کہا کہ انہیں خوبصورت اور سیاحتی مقامات دریافت کرنا اچھا لگتا ہے۔ یہ دلچسپ مشغلہ  ہے۔ خوبصورت مقامات کی تصویر کشی کی شروع قنا مسقط سے کی۔ اس کے بعد سعودی عرب کے خوبصورت مقامات کا رخ کیا۔
انہو نےبتایا کہ وادی ’یبہ ‘ سعودی عرب کی خوبصورت وادیوں میں سے ایک ہے یہ قنفذہ کشمنری کے جنوب میں واقع ہے۔
 اس وادی کی مجموعی لمبائی 100 کلو میٹر سے کچھ کم ہے۔ وادی کا پانی بحیرہ احمر میں گرتا ہے۔ یہ کئی علاقوں سے گزرتے ہوئے 23 کلومیٹر کا سفر کرتے ہوئے بحیرہ احمر سے جا ملتا ہے۔

وادی کی مجموعی لمبائی 100 کلو میٹر سے کچھ کم ہے۔(فوٹو العربیہ)

وادی ’یبہ ‘ پانی سے بھری رہتی ہے۔ پہاڑی علاقوں سے گزرتی ہے۔ کہیں اس کا رقبہ کم ہو جاتا ہے اور کہیں پھیل جاتا ہے۔ یہ قدرتی سحر آفریں حسین مناظر کی فطری لوح بنی ہوئی ہے۔
اس وادی میں اور بھی وادیاں آکر ملتی ہیں جن کی وجہ سے آبی دخائر سے مالا مال رہتی ہے۔

شیئر: