Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا موبائل ایپ میں اندراج کے چھ ضروری مراحل

سعودی وزارت صحت  سے منظور شدہ توکلنا ایپ ‘ کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ ایپ میں اندراج کےلیے  شہریوں کا  ملک میں موجود ہونا لازم ہے۔
عاجل اخبار کے مطابق اس سلسلے میں ایک رہائشی کے سوال کے جواب میں ایپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ زائرین کے اندراج کے لیے ملک  کے اندر موجودگی ، پاسپورٹ نمبر ، تاریخ پیدائش ، قومیت کا تعین ، پھر موبائل نمبر اور پاس ورڈ  کااندراج کرنا ہوتا ہے۔‘
ایک رہائشی نے پوچھا کہ خاندانی دورے کے لیے کس طرح ایپ میں اندراج کروائیں۔
ایپ  کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ سمارٹ  فونز کے لیے توکلنا ایپ‘ فی الحال صرف ایپل آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس) ورژن (10.0) اور اس سے  اوپر، اور اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم (اینڈرائڈ) ورژن (6.0) اور اس سے اوپر کے لئے دستیاب ہے۔

شیئر: