Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا ایپ میں زیر کفالت افراد اکاؤنٹ کیسے کھولیں

’ابشر میں ماتحتوں کے لیے ایک آپشن ہے جس میں ان کے موبائل نمبر کی رجسٹریشن کی جاسکتی ہے‘ ( فوٹو: عاجل)
وزارت صحت کے تحت کام کرنے والی ایپ ’توکلنا‘ نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس ابشر اکاؤنٹ نہیں ہے وہ اپنے سرپرست کے ذریعہ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق توکلنا نے ٹوئٹر پر ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ شہریوں اور غیر ملکیوں کے زیر کفالت وہ افراد جن کا اپنا ابشر اکاؤنٹ نہیں وہ اپنے سرپرست کے ابشر اکاؤنٹ میں اپنا موبائل نمبر رجسٹرڈ کروائیں‘۔
’ابشر میں ماتحتوں جیسے بیوی، بچے اور گھریلو خادم کے لیے ایک آپشن ہے جس میں ان کےموبائل نمبر رجسٹریشن کی جاسکتی ہے‘۔
’سرپرست کے ابشر میں موبائل نمبر کی رجسٹریشن کے بعد وہ توکلنا ایپ میں اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں‘۔
 
 

شیئر: