Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشترکہ کوششوں سے کورونا پر قابو پا سکتے ہیں: الجبیر

جی ٹوئٹنی دنیا کو درپیش اہم چیلنجوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی قیادت میں جی ٹوئٹنی دنیا کو درپیش اہم چیلنجوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔ سرفہرست کورونا وائرس کی وبا ہے‘۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطااق عادل الجبیر نے جمعے کو ریاض میں جی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میڈیا سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’جی ٹوئنٹی نے کورونا ویکسین تیار کرنے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔ مشترکہ کوشش کے ذریعے وبا پر قابو پا لیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’جی ٹوئنٹی نے کورونا وبا سے نمٹنے کےلیے اہم اقدامات کیے اور چیلنجوں سے نمٹنے کےلیے یہ سسلسلہ جاری رہے گا‘۔

ں جی ٹوئٹنی دنیا کو درپیش اہم چیلنجوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔(فوٹو ٹوئٹر)

الجبیر نے کہا کہ ’سعودی عرب کی پہلی ترجیح جانوں کی سلامتی رہی ہے۔ پوری دنیا سے سعودی عرب کے بڑے مفاد جڑے ہوئے ہیں۔ خطے کے استحکام میں بھی سعودی عرب کا بڑا مفاد ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب بین الاقوامی تجارت کی شاہراہوں پر واقع ہے۔ سعودی معیشت خطے کے استحکام کی اہم ضمانت ہے‘۔
 عرب نیوز کے مطابق عادل الجبیر نے کہا کہ’ کورونا وبا کے خلاف جی ٹوئنٹی کی مشترکہ کوششوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ باہمی تعاون سے دنیا صحت کے بحران پر قابو پاسکتی ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ دنیا ہمیشہ سے ایک دوسرے سے جڑی ہے۔ فرق اب اتنا ہے کہ اب ہم بہت زیادہ اور تیزی سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمیں ماضی کے مقابلے میں زیادہ  بہت تیزی سے پرفارم بھی کرنا پڑے گا‘۔
واضح رہے کہ جی ٹوئنٹی کی سربراہی کانفرنس ہفتے کو ہورہی ہے۔  اس کے ایجنڈے پر جی ٹوئنٹی سمیت دنیا بھر کے ملکوں کے اہم مسائل ہیں۔ان سب پر بحث ہوگی۔

شیئر: