Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجبیر سے برطانیہ سمیت تین ملکوں کے سفرا کی ملاقات

 برطانیہ، میکسیکو اور آذربائیجان کے سفرا نے ملاقاتیں کی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت ورکن کابینہ عادل الجبیر سے اتوار کو ریاض کے ان کے دفتر میں برطانیہ، میکسیکو اور آذربائیجان کے سفرا نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس  پی اے کے مطابق الجبیر نے تینوں ملکوں کے سفرا  کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔
برطانیہ، میکسیکو اور آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 باہمی دلچپسی کے علاقائی اور بین الاقوامی حالات بھی زیر بحث آئے۔ (فوٹو ایس پی اے)

 باہمی دلچپسی کے علاقائی اور بین الاقوامی حالات بھی زیر بحث آئے۔ 
یاد رہے کہ ان دنوں سعودی وزیر خارجہ اور وزیر مملکت برادر اور دوست ممالک کے سفرا کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کیے ہوئے ہیں۔
ان ملکوں کے ساتھ مختلف شعبوں مں تعلقات کو بہتر بنانے کے علاوہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ کا جائزۃ لیا جا رہا ہے۔

شیئر: