Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطرات کے پیش نظر سیاحوں اور مسافروں کے لیے انشورنش لازمی

ٹور آپریٹرز سیاحوں کو تمام سہولیات دینے کے پابند ہوں گے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت سیاحت نے حکام کو پابند کیا ہے کہ مسافروں اور سیاحوں کی انشورنش کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی طرح کے خطرات سے نمنٹے میں آسانی ہو۔
اسی طرح لائسنس کی میعاد ختم ہونے کے بعد  اس کی تجدید یقینی بنائی جائے۔ سیاحت کے دوران درپیش خطرات  کو کم کیا جائے۔

ضابطے اور ہدایات

وزارت سیاحت نے سیاحتی دوروں اور  بحری  و بری پروگراموں کے دوران قوانین کی پاسداری پر زور دیا ہے، اسی طرح مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر باڈرز، فوجی ایریاز اور خصوصی علاقوں کا دورہ کرنا بھی ممنوع قرار دیا ہے۔

ٹور آپریٹرز

اس حکم نامے میں ٹور آپریٹرز کو سیاحتی پروگراموں کا انعقاد، سعودی عرب میں ہر طرح کی خرید و فروخت کی اجازت دینے کا مجاز کہا گیا ہے۔ ریگولیٹرز کی کارکردگی کی نگرانی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ ٹور آپریٹرز سیاحوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت، رہائش، کھانا، تفریحی مقامات اور دیگر سہولیات دینے کے پابند ہوں گے۔ اسی طرح کانفرنسوں اور پروگراموں  کے معاملات بھی ان کے ذمہ ہوں گے۔

بہترین معاملہ

وزارت سیاحت نے یہ بھی لازم قرار دیا ہے کہ اس ٹور کو ارینج کرنے والا سعودی شہری ہوگا جو کسی مقام پر اپنا دفتر کھول سکتا ہے اس کے لیے اسے تمام قانونی معاملات پورے کرنے ہوں گے۔ وہ سیاحوں کے ساتھ بہترین سلوک اور رویے سے پیش آئے گا، ہر طرح کی سہولیات دینا اس کی ذمہ داری ہوگی، عربی اور انگریزی زبان میں اس کے پاس ریٹس آویزاں ہوں گے، کسی طرح کی غلط معلومات نہیں دے گا۔ سیاحوں کو کسی قسم کی  تنگی اور تکلیف  نہیں دے گا۔

متبادل خدمات

وزارت سیاحت نے واضح کیا ہے کہ ٹور آپریٹر پر متبادل خدمات فراہم کرنا ضروری ہوگا۔ پہلے سے طے شدہ معاملات میں کوئی تبدیلی کیے بغیر یہ اس کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ سیاحوں کی سہولیات کا خیال رکھے۔ اگر فریقین راضی نہ ہوئے تو تمام رقم واپس کرنا ہوگی۔ اسی طرح کسی قسم کی غلط معلومات یا گمراہ کن رویے سے اجتناب کرنا ہوگا۔ درست معلومات کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔

جدید آلات سے چیکنگ وغیرہ کے معاملات مکمل کیے جائیں گے (فوٹو: ایس پی اے)

معاملات میں بہتری

وزارت کے مطابق ٹور آپریٹر ایسے لوگوں کے ساتھ عربی نہیں بولے گا جنہیں عربی سے واقفیت نہ ہو بلکہ انگریزی میں گفتگو لازم ہوگی۔ اس لیے کم ازکم ڈپلومہ یا ایف اے تک تعلیم لازم ہوگی، تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی مشکلات اور تنگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

قوانین پر عملداری

قوانین پر عملداری بہرحال کرنا ضروری ہوگی، اس کے لیے کسی رعایت کے بغیر سب کے ساتھ یکساں سلوک ہوگا، جدید آلات سے چیکنگ وغیرہ کے معاملات مکمل کیے جائیں گے۔

مجاز محکمہ لائسنس دہندگان کا لائسنس قانون کی روشنی میں کرنے تجدید کرنے کا پابند ہوگا (فوٹو: ٹوئٹر)

لائسنس کی تجدید

وزارت کے مطابق لائسنس دہندگان کو لائسنس کی میعاد ختم ہونے سے 30 روز قبل درخواست جمع کروانا ہوگی، جو الیکٹرانک نظام کے تحت ہوگی۔ مجاز محکمہ لائسنس دہندگان کا لائسنس قانون کی روشنی میں کرنے تجدید کرنے کا پابند ہوگا۔

شیئر: