Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سیاحت کے شعبے میں 16 لاکھ تک ملازمتیں‘

2020 تک سیاحت سے مقامی آمدنی میں 10فیصد اضافہ ہوگا۔ فوٹو :سوشل میڈیا
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کے مطابق وزارت سیاحت 16 لاکھ تک اسامیاں فراہم کرے گی۔
2020 تک سیاحت سے مقامی آمدنی میں 10 فیصد تک اضافہ ہوگا۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزارت سیاحت کے قیام کافرمان جاری کیا ہے۔
احمد الخطیب نے بحیثیت وزیراپنے پہلے بیان میں کہا ’سعودی حکومت ملک میں سیاحت کو آمدنی اور روزگار کا بنیادی ذریعہ بنانے کے لیے وزارت کو مطلوب تمام سہولیات مہیا کرے گی۔‘

وزیر سیاحت کا کہنا ہے  جلد نئے منصوبے دیکھنے کو ملیں گے۔فوٹو: الشرق الاوسط 

انہوں نے مزید کہا ’سیاحت کی قومی حکمت عملی کا مقصد سیاحوں کو جامع خدمات اور پرکشش سیاحتی پیشکشیں فراہم کرنا ہے۔ وزارت سیاحت موجودہ اور نئے سرمایہ کاروں کو سیاحتی پروگراموں کے حوالے سے پرکشش ماحول فراہم کرے گی۔‘
’اس کی بدولت سیاحت کے شعبے میں ملازمتو ں کی تعداد 16 لاکھ  تک پہنچ جائے گی اور قومی پیداوار میں اس کا حصہ 2030 تک دس فیصد تک ہوگا۔‘
احمد الخطیب نے مزید کہا ’سیاحت کے شعبے میں جلد نئے منصوبے دیکھنے کو ملیں گے۔ سعودی لڑکوں اور لڑکیوں کو سیاحت کے شعبے سے منسلک کرنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔‘

سعودی عرب تاریخی ورثے اور سیاحتی مقامات سے مالا مال ملک ہے۔ فوٹو :سوشل میڈیا

 ’انہیں مختلف قسم کے تربیتی پروگرام کروائے جائیں گے۔ وزارت مملکت سے متعلق سیاحو ں کے سامنے روشن تصویر پیش کرے گی۔‘
احمد الخطیب نے بتایا ’سعودی عرب تاریخی ورثے اور بے شمار سیاحتی مقامات سے مالا مال ملک ہے۔ اس کی بدولت کہ جلد عالمی سیاحت میں اعلی مقام حاصل کرلے گا۔‘
 

شیئر: