Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فلائنگ کلب کے تحت سپورٹس ایئرشو

ایئرشو میں مختلف نوعیت کے چھوٹے تربیتی طیارے لائے گئے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فلائنگ کلب کے زیر اہتمام مدینہ منورہ میں ’سپورٹس ایئر شو‘ منعقد کیا گیا ہے ۔ شو میں مختلف اقسام  کے چھوٹے تربیتی  طیارے لائے گئے۔
سپورٹس سوسائٹی کے اشتراک سے منعقد ہونے والا فلائنگ کلب کا یہ شو اپنی نوعیت کا پہلا شو تھا جس میں مملکت بھر سے نجی طیاروں کے مالکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ائیرشو میں ہوابازوں نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے (فوٹو، ایس پی اے) 

سعودی خبررساں ایجنسی ’ ایس پی اے‘ کے مطابق ایئر شو کے انعقاد کےلیے مدینہ منورہ ترقیاتی کمیٹی کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
ایئر شو میں شریک ہوابازوں نے مختلف نوعیت کے چھوٹے طیاروں کے ذریعے ہوابازی میں اپنی مہارت کے جوہر دکھائے اور حاضرین سے داد وصول کی۔
ایئر شو کا مقصد لوگوں کو نجی ہوا بازی کے حوالے سے اہم معلومات مہیا کرنے کے علاوہ اس جانب انہیں راغب کرنا بھی تھا تاکہ اس قسم کے مفید کھیل کو فروغ دیتے ہوئے لوگوں میں مثبت مقابلہ بازی کی فضا پیدا کی جائے۔

 فلائنگ کلب میں ہوا بازی کی عملی تربیت دی جاتی ہے(فوٹو، واس )

واضح رہے سعودی فلائنگ کلب مملکت کی سطح پر پہلا رجسٹرڈ کلب ہے جو باقاعدہ طور پر لوگوں کو ہوا بازی کی تربیت فراہم کرتا ہے۔ کلب میں مختلف اقسام کے چھوٹے طیارے ہیں جن کے ذریعے لوگوں کو ہوا بازی کی عملی تربیت دی جاتی ہے۔

شیئر: