Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایران کے ساتھ ڈیل جوہری پروگرام تک محدود نہیں رہنی چاہئے‘

’ایران خطے پر اپنی مرضی مسلط کرنے اور اپنے ہمسایوں میں انقلاب بر آمد کرنا چاہتا ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مستقبل میں کوئی ڈیل صرف جوہری پروگرام تک محدود نہیں رہنی چاہیے بلکہ اس میں اس کی خطے میں تخریبی سرگرمیوں کا بھی توڑ کیا جانا چاہیے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ’مسئلہ صرف جوہری پروگرام کا نہیں بلکہ ایران کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ اس نے خطے پر اپنی مرضی مسلط کرنے اور اپنے ہمسایوں میں انقلاب برآمد کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہےکہ ’ہمیں اس مسئلہ کو حل کرنے کی ضرورت ہے، میں اس کو مستقبل میں مشترکہ جامع لائحہ عمل پلس پلس کا نام دیتا ہوں‘۔
’اس میں جوہری پروگرام کا ہی احاطہ کیا گیا ہو بلکہ اس میں ایران کی علاقائی سرگرمی کا بھی توڑ کیا جائے‘۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ’ ایران عراق، لبنان، یمن اور مشرق وسطی کے دوسرے ممالک میں ایسے گروپوں کی پشت پناہی کرتا ہے جو سعودی عرب اور مغربی اہداف کو نشانہ بنا چکے ہیں‘۔

شیئر: