Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طویق پہاڑ پر جی 20 کےاختتام کا جشن

’طویق‘ پہاڑ پر جی 20 سربراہ کانفرنس کے اختتام کا جشن‘ کے عنوان سے جی ٹوئنٹی پریزیڈنسی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کلپ وائرل ہو گیا ۔  
اس کا دورانیہ ایک منٹ سے بھی کم کا ہے ۔ یہ شاہ سلمان ، ولیعہد اور سعودی عرب کی تاریخ کی جھلکی پیش کر رہا ہے ۔ اس میں سربراہ کانفرنس کا موٹو اور شریک ممالک کے پرچم لہرا رہے ہیں ۔ 
 العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں پہلی بار منعقد ہونے والی جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس کی کامیابی پر برادر و دوست ممالک کے علاوہ بین الاقوامی ، علاقائی اور مقامی تنظیموں کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے ۔ 
 سعودی شہریوں کے ساتھ یہاں مقیم عرب ممالک کے باشندےاس بات پر مسرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ مملکت پہلا عرب ملک ہے جہاں جی ٹوئنٹی کی سربراہ کانفرنس منعقد ہوئی ۔مملکت میں مقیم برصغیر پاکستان ، انڈیا اور بنگلہ دیش کے شہریوں کو یہ کہتے سنا جا رہا ہے کہ 2020کے دوران جو پوری دنیا کےلیے غیر معمولی سال تھا ،غیر معمولی کانفرنس ، غیر معمولی طور پر کامیاب رہی ۔ کانفرنس میں فیصلے بھی غیر معمولی اور تاریخی کیے ۔

شیئر: