Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں‘ 

فلسطینیوں کو خودمختار ریاست قائم کرنے کا حق ہے(فوٹو،ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے کی ہر کوشش کو مسترد کرتا ہے ۔
انتہا پسندی ، شدت پسندی اور نفرت انگیز سرگرمیاں ناقابل قبول ہیں ۔ مذہبی علامتوں کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں ۔  
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادہ فیصل بن سلمان نے اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے 47 ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ’ سعودی عرب اسلام کو دہشتگردی سمیت کسی بھی انتہا پسندانہ سرگرمی سے جوڑنے کا مخالف ہے‘ ۔ 
 مسلم دنیا دہشتگردی کو جھیل رہی ہے ۔ وہ اس مسئلے سے بخوبی نمٹ سکتی ہے ۔ 

’ دہشتگرد حوثی ایران کی حمایت سے یمن میں مسائل پیدا کر رہے ہیں‘(فوٹو، ٹوئٹر) 

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون سے سینکڑوں حملے کیے گئے‘ ۔  
وزیر خارجہ نے توجہ دلائی کہ دہشتگرد حوثی ایران کی حمایت سے یمن میں مسائل پیدا کر رہے ہیں ۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب امن پسند برادر اور دوست ممالک کی طرف اپنے صاف ستھرے ہاتھ بڑھا رہا ہے ۔ 
 دنیا  کو اسلام سے منسوب انتہا پسندانہ حملوں سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ 
فیصل بن فرحان نے کہا کہ فلسطینیوں کو خودمختار ریاست قائم کرنے کا حق ہے، سعودی عرب ان کے اس حق کا حامی ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب کا موقف غیر متزلزل ہے ۔ دہشتگردی کا انسداد دو نکاتی مسئلہ ہے ، ایک افکار کا انسداد اور دوسرے بد امنی کا سدِ باب ۔انہوں نے کہا کہ یمن کے تمام مسائل کے ذمہ دار حوثی دہشتگردہیں ۔
 

شیئر: