Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاون کی کمبوڈیا منتقلی، امریکی گلوکارہ شیر کی عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے ہاتھی کاون کو کمبوڈیا منتقل کیا جا رہا ہے۔ کاون کی محفوظ پناہ گاہ کے حوالے سے کافی عرصے سے مہم جاری تھی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد حکام نے اسے کمبوڈیا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 
کاون  کو اتوار کے دن کمبوڈیا روانہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل اسلام آباد کے چڑیا گھر میں کاون کے لیے الوداعی تقریب بھی منعقد کی گئی تھی۔ کاون کی منتقلی سے پہلے امریکی گلوکارہ شیر بھی اسلام آباد پہنچی ہیں جہاں انھوں نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی۔ 
امریکی گلوکارہ شیر نے کاؤن ہاتھی کی محفوظ پناہ گاہ میں منتقلی کے حوالے سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر چلائی جانے والے مہم میں حصہ لیا تھا۔ 

شیئر: