Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا او آئی سی کے نئے سیکرٹری جنرل کو مبارکباد

’نئے جنرل سکریٹری حسین ابراہیم طہ کا تعلق چاڈ سے ہے، وہ 10 سال تک سعودی سفارتخانے میں مشیر رہے‘ (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے نئے جنرل سیکرٹری حسین ابراہیم طہ کو مبارکباد دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب نے کہا ہے کہ ’اسلامی ممالک کے استحکام اور ترقی کے لیے ہم او آئی سی کے نئے جنرل سکریٹری کے ساتھ ہر طرح کا تعاون جاری رکھیں گے‘۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ’اوآئی سی نئے جنرل سکریٹری کو ان کے فرائض کی ادائیگی میں ہاتھ بٹانے کے علاوہ پہلے کی طرح اپناکردار ادا کرتے رہیں گے‘۔
واضح رہے کہ او آئی سی نئے جنرل سکریٹری حسین ابراہیم طہ کا تعلق چاڈ سے ہے۔ انہوں نے شاہ فیصل کے زمانے میں مدینہ منورہ میں اعلی تعلیم کے لیے سکالر شپ حاصل کی۔
بعد ازاں 1974 میں فرانس میں تعلیم مکمل کی اور سند حاصل کرنے کے بعد اپنے ملک میں وزارت خارجہ سے وابستہ ہوگیے۔
1991 میں چاڈ میں سعودی عرب کے سفارتخانے میں مشیر کے طور پر وابستہ ہوگیے اور 10 سال تک فرائض ادا کرتے رہے۔
او آئی سی کے نئے جنرل سکریٹری کا تقرر افریقی ممالک کی تائید میں ہوا ہے جس میں سعودی عرب نے وعدہ کیا تھا کہ وہ افریقی ممالک کی طرف سے نامزد جنرل سکریٹری کی حمایت کرے گا۔
 

شیئر: