Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا وبا قابو میں ہے : وزیر صحت

’کورونا کے مکمل خاتمے اور آخری مریض کے شفایاب ہونے تک کوششوں میں کوئی کمی نہیں لائیں گے‘ (فوٹو: عکاظ)
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وبا قابو میں ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’دنیا کے بیشتر ممالک میں جہاں وباکی دوسری لہر شروع ہوچکی ہے وہاں سعودی عرب میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے‘۔
’یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ کورونا کے انسداد کے لیے خادم حرمین شریفین کی حکومت نے ولی عہد کی نگرانی میں تمام وسائل مہیا کر رکھے ہیں‘۔
’مریضوں کی تعداد میں کمی جہاں حکومت کی بھر پور توجہ کی عکاسی کر رہی ہے وہاں عام لوگوں میں شعور و آگاہی کی بھی نشاندہی ہے‘۔
وزیر صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے مکمل خاتمے اور آخری مریض کے شفایاب ہونے تک ہم اپنی کوششوں میں کوئی کمی نہیں لائیں گے‘۔
واضح رہے کہ وزرات صحت نے ہفتہ کو آخری رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 220 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں ایک ہی دن میں 401 افراد اس مرض سے شفایاب ہونے کے بعد اب تک اس مرض سے صحتیاب ہونےوالوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 23 تک پہنچ گئی۔
کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا 5ہزار 18افراد کے حالت بہتر ہے جبکہ 675 مریضوں کو انکی خطرناک صورتحال کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
ایک ہی روز میں 13 افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے جس کے بعد اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 870 تک پہنچ گئی ۔
 

شیئر: