Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائیجیریا میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں: سعودی عرب

’سعودی حکومت نے نائیجیریا سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے نائیجیریا میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں بیسیوں بے گناہ افراد کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے والوں پر انتہائی افسوس ہے‘۔
’سعودی حکومت دہشت گردی کی ہر صورت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے نائیجیریا کی حکومت سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے‘۔
’ہم برادر ملک نائیجیریا کے ساتھ ہیں۔ ہلاک شدگان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں نیز زخمی ہونے والوں کے لیے جلد شفایابی کی امید رکھتے ہیں‘۔

شیئر: