Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیونگ پرمٹ کو لائسنس میں تبدیل کرنے کا طریقہ کیا؟

اتھارٹی کے مطابق سابقہ ڈرائیونگ ٹیسٹ پرمٹ کو لائسنس میں تبدیل کرنے کے لیے کافی ہوگا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی ٹریفک اتھارٹی نے ڈرائیونگ پرمٹ  کو لائسنس میں تبدیل  کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا  ہے  کہ ڈرائیونگ پرمٹ کو لائسنس میں بغیر ڈرائیونگ  ٹیسٹ  کے تبدیل کردیا جائے گا۔
تاہم اس کے لیے شرط یہ ہے کہ پرمٹ کی مدت ختم ہوگئی ہو اور پرمٹ ہولڈر کی عمر 18 سال ہو۔
 
ٹریفک اتھارٹی نے یہ بیان اپنے ٹویٹر  پر ایک شہری کے سوال  کے جواب میں دیا ہے۔
شہری نے  ڈرائیونگ پرمٹ کو لائسنس میں  تبدیل  کرنے کی شرائط پوچھی تھیں۔
اتھارٹی نے شہری کو  جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کے آرٹیکل 39 کے پیراگراف 4 کے مطابق  اگر کسی شہری کےڈرائیونگ پرمٹ کی میعاد ختم ہوجائے اور اس کی عمر 18 سال ہو تو وہ ایک سال کے اندر بغیر ٹیسٹ کے ڈرائیونگ  لائسنس لے سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس کا سابقہ ڈرائیونگ  ٹیسٹ اس لائسنس کے لیے کافی ہوگا۔

شیئر: