Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیوں نے سٹیزن پورٹل کا بھرپور استعمال کیا: وزیراعظم

عمران خان نے کہا کہ حکومت سٹیزن پورٹل کومزید بہتر اور مضبوط بنائے گی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ کا بھرپور استعمال کیا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان سٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا اگر اوورسیز پاکستانیوں کو اچھا رسپانس ملتا رہے گا تو وہ اس پورٹل کو مزید استعمال کریں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سٹیزن پورٹل میں سب سے بڑا مسئلہ یہ سامنےآیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کام نہیں کررہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ’ہم نے نئی طرز کا لوکل گورنمنٹ سسٹم لائے ہیں،جس سےنچلی سطح پر فنڈز جائیں گے۔‘
’اس سسٹم سے انقلاب آئے گا کیونکہ یہ بہت نچلی یعنی گاؤں کی سطح تک ہے۔‘
وزیر اعظم کے مطابق شہری حکومت بھی صوبوں کی طرح ہوگی اور فنڈز ڈائریکٹ گاؤں کی سطح تک جائیں گے۔ ’لاہور کراچی پشاور اور دوسرے بڑے شہروں کا اپنا سسٹم ہوگا اور وہاں الیکشن کے بعد شہری حکومت بنے گی۔‘
عمران خان نے کہا کہ حکومت سٹیزن پورٹل کومزید بہتر اور مضبوط بنائے گی۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ سول سرونٹس کے لیے اصلاحات بھی لا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے لوگوں پر زور دیا کہ کوئی اے سی، ڈی سی یا تھانےدار تنگ کرے، تو سٹیزن پورٹل پر شکایت کریں۔ ’سندھ اورپنجاب میں ضلع کی سطح پر کرپشن سے لوگ بہت تنگ ہیں۔‘
وزیر اعظم نے کہا کہ 30 لاکھ لوگوں نے سٹیزن پورٹل کا استعمال کیا۔

شیئر: