Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’آئیے سرسبز بنائیں‘ قطیف میں شجر کاری مہم

شجر کاری مہم میں ننھے رضاکاروں نے بھی شرکت کی(فوٹو، ایس پی اے)
مشرقی ریجن میں بلدیہ نے ’آئیے سرسبز بنائیں‘ کے عنوان سے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
مشرقی ریجن کی قطیف کمشنری میں شروع کی جانے والی مہم میں 80 مرد و خواتین رضاکارشرکت کر رہے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مہم کے دوران 700 پودے لگائے جائیں گے۔
شجرکاری مہم کا مقصد معاشرے کو درختوں اور سبزہ زاروں کی اہمیت و افادیت سے روشناس کرانا ہے۔

علاقے میں پودے لگانا اور انکی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے(فوٹو، ایس پی اے)

مہم میں شامل رضاکاروں کا کہنا تھا کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے علاقے کوسبزہ زار میں تبدیل کر دیں۔
شجرکاری مہم میں چھوٹے بچوں نے بھی بطور رضاکار شرکت کی۔ بچوں نے پودے لگا کرخوشی کا اظہار کیا۔ 
بچوں کا کہنا تھا کہ ’یہ پودے جو آج ہم اگا رہے ہیں کل یہ درخت بن جائیں گے۔‘
شرکا نے اس بات پرزور دیا کہ ہرشخص اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے پودوں کی دیکھ بھال کرے کیونکہ سبزہ اور درخت ماحول کو صاف رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

شیئر: