Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کے خلاف کوئی علمی دلیل نہیں، وزیر صحت

سعودی اور دیگر ماہرین نے ویکسین کی جانچ کی ہے(فوٹو سبق)
وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ ’کورونا ویکسین کے بارے میں جو لوگ باتیں کرتے ہیں وہ حقیقت سے دور ہیں- ویکسین کے منفی اثرات کے حوالے سے انکے پاس کوئی علمی دلیل نہیں‘۔ 
وزیر صحت نے کورونا ویکسین کے حوالے سے حکومتی ذرائع ابلاغ کو مختصر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’سب سے پہلے میں نے ویکسین لگائی ہے اور میں اس حوالے سے مکمل طورپر مطمئن ہوں‘۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ’کورونا ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے اس بارے میں ہم نے ہر طرح کی تسلی اور اپنا اطمینان کرلینے کےبعد ہی ویکسین کی منظوری دی‘۔ 

کورونا ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے- (فوٹو الاخباریہ)

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ویکسین کی منظوری سے قبل سعودی ماہرین کے علاوہ دیگر ماہرین نے بھی ہر طرح سے ویکسین کی جانچ کی ہے۔ 
’تاریخ میں یہ بات ثابت ہے کہ وبائی امراض سے بچانے کے لیے تیار کی جانے والی ویکسینز نے بہتر طورپر کام کیا ہے’۔ 
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ویکسین کے خلاف جو باتیں کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ ایک بھی علمی دلیل پیش کریں کیونکہ ہم نے اس ویکسین کا ہرطرح سے تجزیہ کرنے کے بعد اسے منظور کیا ہے۔ 
دریں اثنا ویب نیوز ’سبق ‘ نے  وزارت صحت کی جانب سے کہا ہے کہ مملکت میں ویکسین حاصل کرنے کے لیے شروع کی جانےوالی مہم میں اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد نے خود کورجسٹرکرالیا ہے۔ 
واضح رہے ویکسین لگوانے کے لیے وزارت صحت کی جانب سے ’صحتی‘ اور توکلنا‘ ایپ پر رجسٹریشن کا آغاز بدھ 16 دسمبر سے کیا گیا تھا محض 2 دن کے اندررجسٹر کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے بڑھ چکی ہے جس میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: