Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلند چوٹیوں کا نظارہ، شمالی علاقہ جات کا سستا فضائی سفر

شمالی علاقوں کے رہائشی کرایوں میں کمی کا مطالبہ کر رہے تھے (فوٹو: وکی پیڈیا)
پاکستان کی قومی ایئر لائن نے شمالی علاقوں کے مسافروں کے لیے خصوصی کرائے متعارف کرائے ہیں۔
پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد سے سکردو اور اسلام آباد سے گلگت تک کم از کم کرایہ چھ ہزار 915 روپے مقرر کیا ہے۔
شمالی علاقوں کے رہائشیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ کرایوں میں کمی کی جائے۔
پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے امید ہے کہ شمالی علاقوں کے مہمانوں کو اس رعایت  سے خوشی ہو گی۔
’ملک بھر کے لوگ سرد سیاحت اور صاف موسم میں دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کا نظارہ کرسکیں گے۔‘
سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پروازوں پر مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کریں۔
پاکستان کے شمالی علاقہ جات کو لوگ کاروبار اور تعلیم کے لیے ملک کے دیگر حصوں کا رخ کرتے ہیں۔
شمالی علاقہ جات سیاحوں میں بھی کافی مقبول ہے اور بالخصوص موسم گرما میں ان علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔
رواں ماہ کے شروع میں پی آئی اے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

شیئر: