Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ولی عہد کا امیر کویت سے اظہار تعزیت 

غم کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں- (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کو شیخ ناصر صباح الصباح کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے ارسال کیے جانے والے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں شیخ ناصر صباح الاحمد الصباح کے انتقال کی خبرملی جس کا ہمیں بے حد دکھ ہے، غم کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ 
ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھی اپنی جانب سے امیر کویت اور ولی عہد  شہزادہ مشعل آلاحمد الصباح کو تعزیتی پیغام ارسال کیا۔ 
شیخ ناصر سابق امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کے سب سے بڑے بیٹے اور سابق وزیر دفاع تھے جن کا انتقال اتوار کے روز ہوا انکی عمر 72 برس تھی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: