Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں حوثی ملیشیا کی تنصیبات کے خلاف عرب اتحاد کا ملٹری آپریشن

شہریوں پر حملوں میں استعمال ہونے والے تنصیات کو نشانہ بنایا گیا ( فوٹو: سکرین گریب)
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد نے سنیچر کی رات ایک بیان میں کہا کہ اس نے یمن میں حوثی ملیشیا کی تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے ایک ملٹری آپریشن کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ان تنصیبات کو شہریوں پر حملوں اور بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے لیے خطرہ بننے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا اس کارروائی میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو حوثی ملیشیا کی جانب سے یمن اور سعودی عرب میں شہریوں اور شہری انفرا سٹرکچر کے خلاف کی جانے والی دانستہ اور منظم کارروائیوں میں معاون تھیں۔
ترجمان کا کہنا تھا جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہ حوثی ملیشیا کی فوجی کارروائیوں میں معاون تھے جن میں شہری اہداف پر حملوں کے لیے  بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال شامل ہے۔
ترکی المالکی نے مزید کہا حوثیوں کے حملے جنوبی بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کی آزادی کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں یہ آبنائے ایک انتہائی اہم بحری گزرگاہ ہے جو بحیرہ احمر کو خلیج عدن سے ملاتی ہے۔
ترجمان نے کہا اتحاد کی مشترکہ کمان شہریوں اور سول انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنانے والی حوثیوں کی کسی بھی نئی کارروائی کا فوری جواب دے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا اتحاد کی یہ فوجی کارروائیاں بین الاقوامی انسانی قانون اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق کی گئی ہیں۔

 

شیئر: