سمارٹ ایگریکلچرل کے شعبے میں سعودی اور چینی جامعات تعاون کو فروغ دیں گی
دونوں ملکوں کی جامعات کے حکام نے سینسرز بیسڈ جدید آبپاشی نظام پر بات کی ( فوٹو: ایس پی اے)
الاحسا کی کنگ فیصل یونیورسٹی اور بیجنگ میں چائنا ایگریکلچرل یونیورسٹی کے حکام نے ایک اجلاس میں جدید آبپاشی اور سمارٹ ایگریکلچر میں تحقیقی تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق بیجنگ میں ہونے والے اجلاس کے دوران دونوں ملکوں کے حکام نے سینسرز بیسڈ جدید آبپاشی نظام، اے آئی کے ذریعے فصل کی نگرانی، قابل تجدید توانائی نظام خصوصا سولر واٹر پمپنگ سسٹم سے متعلق بات چیت کی۔
ان ٹیکنالوجیز کا مقصد پانی اور توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور سعودی عرب کے زرعی شعبے میں آبی وسائل کے چیلنجز سے نمٹنا ہے۔
مشترکہ پوسٹ گریجویٹ تربیتی پروگراز، فیکلٹی اور ریسرچرز کے تبادلے اور سمارٹ ایگریکلچرل میں قومی مہارت پیدا کرنے کے لیے مختصر مدت کے تحقیقی دوروں کے ذریعے تعلیمی تعاون کو بڑھانے پر بھی بات کی گئی۔
سعودی وفد نے چائنا ایگریگلچرل یونیورسٹی کے کالج آف انفارمیشن اینڈ الیکڑیکل انجینیئرنگ میں ریفرنس لیبارٹری کی تحقیقی و تکنیکی صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا۔

یہ دورہ ایڈونس ایگریکلچرل ٹیکنالوجیز کو مقامی بنانے اور مملکت کے زرعی شعبے کے لیے عملی حل تیار کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوششوں کا حصہ ہے جس سے فوڈ سکیورٹی اور ماحولیاتی پائیداری میں مدد ملتی ہے۔
