Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کرش‘ کے سُپر ہیرو کو ’ونڈر وومن‘ کا کردار بھا گیا

ریتک روشن بھی اسی نوعیت کی فلم سیریز 'کرش' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
بالی وڈ اداکار ریتک روشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’ونڈر وومن 1984‘ کی تعریف کی ہے جس پر فلم میں کام کرنے والی اسرائیلی اداکارہ گال گیڈوٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ٹوئٹر پر اس حوالے سے لکھے گئے پیغام  کے ساتھ ریتک روشن نے اپنی سینما میں فلم دیکھتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کی اور فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ گال گیڈوٹ سمیت پوری ٹیم کی تعریف کی۔
اداکارہ گال گیڈوٹ نے ان کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں خوشی ہوئی کہ ریتک روشن کو ان کی فلم پسند آئی۔ انہوں نے اداکار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
فلم ونڈر وومن 1984 کا مرکزی کردار ادا کرنے والی گال گیڈوٹ کا تعلق اسرائیل سے ہے، اپنی اداکاری سے انہوں نے ونڈر وومن کے کردار کو بے مثال انداز میں پیش کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ اداکار ریتک روشن بھی اسی نوعیت کی سپر ہیرو فلم سیریز 'کرش' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ فلم ’کرش‘ کی اب تک چار سیریز ریلیز کی جا سکی ہیں۔
گال گیڈوٹ کا تعلق اسرائیل سے ہونے کی وجہ سے کچھ ممالک کی جانب سے فلم کو متنازع بنانے کی کوشش بھی کی گئی اور پابندیاں بھی عائد کی گئی تھیں۔ اس کے باوجود فلم نے کئی مشہور فلموں کے مقابلے زیادہ بزنس کیا ہے۔
اس سے قبل 2017 میں میں ریلیز کی جانے والی ونڈر وومن پہلی جنگ عظیم کے زمانے کی تھی جس میں ایمازون کی شہزادی ڈیانا کو اپنی صلاحیتوں کا پتہ چلتا ہے۔ اس کے بعد وہ دنیا کو بچانے والے افراد کی پہلی صف میں جا کھڑی ہوتی ہیں۔

شیئر: