Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحادی فورسز نے عدن کے محل پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

بزدلانہ کارروائیوں میں حوثی ملوث ہیں (فوٹو عاجل)
یمن میں قانونی حکومت کی مدد کے لیے قائم اتحادی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ اتحادی فورسز نے بدھ کی شب حوثی باغیوں کی جانب سے عدن میں ’المعاشیق پیلس‘ پر کیے جانے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اتحادی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے اتحادی فورسز کی جانب سے عدن کے ہوائی اڈے پر کیے جانے والے بزدلانہ دہشتگرد حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے اسے یمنی عوام اور یمن کے استحکام کے منافی قرار دیا۔ 
انہوں نے مزید کہا عدن میں ’قصرالمعاشیق‘ پر کی  جانے والی ناکام دہشتگردی کی کارروائی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں نے ہی عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت حملہ کیا جب یمنی وزیر اعظم اور نئی تشکیل پانے والی کابینہ ایئر پورٹ پر اترے تھے ۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ثابت ہو گیا کہ مذکورہ حملوں کا اصل ہدف نئی تشکیل پانے والی کابینہ نہیں بلکہ درحقیقت وہ اہل یمن کی ان خواہشات اور کوششوں کو روندنا چاہتے ہیں جو وہ یمن میں قانونی حکومت کے قیام کے لیے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 
حوثی اور انکے پشت پناہ ان دہشتگردانہ کارروائیوں کے ذریعے دراصل ’ریاض معاہدے ‘ کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جسے یمنیوں نے دل سے تسلیم کرتے ہوئے یمن میں قیام امن کے منصوبے پر اتفاق کیا تھا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: