Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین ماہ میں نماز اور عمرے کے لیے 55 لاکھ اجازت نامے

یہ اعدادوشمار 2 جنوری 2021 تک کے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر وزارت حج)
 سعودی عرب میں مسجد الحرام و مسجد نبوی انتظامیہ نے کہا ہے کہ تین ماہ کے دوران نماز اورعمرے کے لیے 55 لاکھ سے زیادہ اجازت نامے جاری کیے جا چکے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے بیان میں بتایا کہ ’پندرہ لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین اور 42 لاکھ سے زیادہ نمازیوں کو منظم شکل میں مسجد الحرام پہنچایا گیا ہے،۔

عارضی معطلی کے بعد عمرہ پروگرام کا آغاز 4 اکتوبر سے کیا گیا تھا۔(فوٹو ٹوئٹر وزارت حج) 

  ’عمرہ پروگرام کی بحالی سے لے کراب تک 55 لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین اور نمازیوں کو حرم شریف میں عمرہ اور نماز کے مواقع مہیا کیے گئے۔ عمرہ زائرین کی تعداد پندرہ لاکھ 14 ہزار اور نمازیوں کی تعداد 42 لاکھ 20 ہزار رہی ہے‘۔ 
یہ اعدادوشمار 2 جنوری 2021 تک کے ہیں۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث عارضی معطلی کے بعد عمرہ پروگرام کا آغاز 4 اکتوبر 2020 سے کیا گیا تھا۔ 

شیئر: